حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ جناب ڈاکٹر عباس عراقچی روس کے اعلٰی حکام سے مختلف اسٹریٹجک امور پر بات چیت کے لیے ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ روسی ہم منصب سرگئی لاروف نے عراقچی کو دورۂ ماسکو کی دعوت دی تھی، دورے کے دوران، دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک امور پر تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
یاد رہے اس سے قبل، ایرانی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عراقچی نے کہا تھا کہ دورۂ ماسکو کا مقصد صدر پوٹن کو رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی خامنہ ای کا مکتوب پیغام پہنچانا ہے۔









آپ کا تبصرہ